کوٹلی‘پانی کیوں گرایا‘دوکاندار نے ہوٹل ویٹر پر گولیاں چلا دیں

پیر 31 مارچ 2014 16:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)پانی کیوں گرایا۔دوکاندار نے ہوٹل ویٹر پر گولیاں چلا دیں۔راہ گیر خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی -حملہ آور دوکان بند کر کے مو قع سے فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ پر قیوم نامی دوکاندار نے ساتھ ہی ہوٹل پر کام کرنے والے رفیع نامی ویٹرپر دکان کے آگے پانی گرانے پر پہلے گالی گلوچ کی اور پھر دوکان سے تیس بور پسٹل نکال کر سر عام گولیاں چلا دیں۔

جس کمے باعث راہ گیر فاطمہ نامی خاتون ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ آئی زخمی خاتون کو طبعی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور ملزم کے خلاف ویٹرکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی واضح رہے ملزم فائرنگ کرنے کے بعد دکان بند کر کے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔