حکومت سلنڈر کی قیمتوں کی کمی کا اطلا ق مظفرآباد میں بھی کر وائے ، شیخ عقیل

بدھ 2 اپریل 2014 16:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نا ئب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ سیلنڈ ر کی قیمتوں میں کمی کا اطلا ق مظفرآباد میں بھی کیا جا ئے ۔جب گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو تاہے کہ تو راتوں رات اس قیمتیں چڑ ھا دی جاتی ہیں اور جب کمی واقع ہوتی ہے تو ہفتوں بھر کمی نہیں کی جاتی اور پھر جب کمی کی جاتی ہے تو اصل قیمت میں کمی کے تناسب سے بہت کم کی جاتی ہے جو کہ قابل مذ مت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے فرائض انجام دینے میں نا کا م ہو چکی ہے ۔عام آدمی کو گیس کی قیمتوں میں کمی سے کو ئی فاہد ہ نہیں ہو رہا ہے کیونکہ گران فرو ش اپنی من ما نیاں کر رہے ہیں ۔ایسے لگتا ہے کہ جیسے پرائس کنٹر و ل کمیٹی کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی زمہ داریاں پوری کر ے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کر نے کے لیئے اقدامات اٹھائے اور دارالحکومت میں گراں فرو شوں کو لگام دی جا ئے تا کہ غریب عوام لٹنے سے بچ سکیں۔