پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

منگل 8 اپریل 2014 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارانی اور نہری علاقوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :