مقبوضہ کشمیر‘ کھریو ، پامپوراور بانڈی پورہ میں انتخابات کے موقع پر ہڑتال اور احتجاج

پیر 14 اپریل 2014 17:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقوں کھریو اور پامپور میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں مظاہرین نے جو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے دونوں شہید نوجوانوں کی میتیں انکے خاندانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

پولیس نے پامپور میں مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اورآنسو گیس پھینکی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔دریں اثناء بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کی ٹکر سے دونوجوانوں کے شدید زخمی ہونے کے خلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے جاری کئے گئے۔دونوں نوجوانوں کو علاج معالجے کیلئے فوری طورپر صورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :