میرپور‘ صوفی فاؤنڈیشن کی چار سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے‘چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ

بدھ 16 اپریل 2014 12:38

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء)صوفی فاؤنڈیشن دکھی اور بے سہارا لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے مادہ پرستی کے اس دور میں فلاحی تنظیم بنانا مشکل اور اس کو چلانا اس سے بھی مشکل کام ہے مگر صوفی فاؤنڈیشن کی بنیاد خالصتاً ایک نیک جذبے کے تحت رکھی گئی اس کی چار سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے اس فاوئنڈیشن کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ نے صوفی فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء اور فلاح کا راز ہی خدمت انسانیت میں مضمر ہے اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صوفی فاؤنڈیشن چوہدری خلیق الزمان نے کہا کہ اس تنظیم کا بنیادی مقصد ہی معاشرے کے ظلم واستحصال کا شکار مظلوم طبقے کی داد رسی، غریبوں، بے سہاروں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی، نادار طلبا وطالبات کو درسی کتب کی فراہمی، دور دراز علاقوں میں پانی کی سہولیات پہنچانا شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی صوفی محمد یعقوب کی تعلیمات تھیں ان پر عمل کر کے ہی ہمیں دلی سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے صدر صوفی فاؤنڈیشن چوہدری فرید نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ قرآن پاک میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خصوصی ذکر ہے ہمیں معاشرتی ناہمواریوں، غریب، بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے قدرتی آفات، سیلاب زدہ متاثرین کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے وائس چیئرمین امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاشرے میں حق بات کہنا، انصاف فراہم کرنا ، غریبوں پر رحم کرنا ان تینوں باتوں پر عمل کیا جائے تو ہم ایک کامیاب اور باوقار قوم بن سکتے ہیں صوفی فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے یہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر خدمت انسانی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ہم سب کو مل کر اس تنظیم کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان صابر ایڈوکیٹ نے سرانجام دیئے اس تقریب میں تلاوت کلام کاپ کی سعادت حاجی برکت اللہ نے حاصل کی ہدیہ نعت احمد نعمان فاروقی، عبدالغفور مصطفوی نے پیش کیا عارفانہ کلام عبدالرزاق نیازی نے پڑھا صوفی فاؤنڈیش نکے نومنتخب عہدیداران صدر چوہدری فرید، جنرل سیکرٹری نعمان غالب، نائب صدر عبدالرزاق، سیکرٹری اطلاعات عامر شہزاد چوہان، سینئر نائب صدر عرفان صابر، ڈاکٹر چوہدری ظفر نائب صدر سے مہان خصوصی چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔

تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات وکلاء، صحافیوں، دانشوروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر اتحاد عالم اسلام، استحکام پاکستان، تحریک آزادی کشمیر، خطہ کشمیر کی ترقی وخوشحالی اور صوفی محمدیعقوب شہید کے درجات کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔