وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملا قات ، صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں،جلد منصوبوں پر کام کا با قاعدہ آغاز شروع کردیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ سندھ
پیر 21 اپریل 2014 22:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیر کی شام گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملا قات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں جاری سیاسی صوتحال ، امن و امان کے لئے کوششوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی مشاورت کی۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے اور شہر کے وسیع تر مفادات میں تمام سیاسی جماعتوں سے باہمی ربط کو مزید موئثر بنایا جائے گا کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ سیاسی ہم آہنگی قائم کرکے ہی صوبے اور شہر کو تیز رفتار ترقی دی جاسکتی ہے ۔
ملا قات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ صوبے اور شہر میں عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر بھی غور کیا جارہا ہے جنھیں بہت جلد فائنل کرکے ان منصوبوں پر کام کا با قاعدہ آغاز شروع کردیا جائے گا ان منصوبوں سے عوام کو بے حد سہولیات حاصل ہوں گی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ منصوبے مقررہ وقت میں ہی مکمل کئے جاسکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.