طاہر کھوکھر کی روٹس پر زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت، وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو نے خصوصی چیکنگ کی ہدایت

پیر 28 اپریل 2014 17:07

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء)دارالحکومت کے نواحی روٹس پر زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت، وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو نے خصوصی چیکنگ کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقوں کہوڑی، پٹہکہ، بٹل بشاش، سیری درہ، پیر چناسی، شہید گلی روٹ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سرکاری کرایہ ناموں کی خلاف ورزی اور عوام سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت پر وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو طاہر کھوکھر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملحقہ روٹس پر باقاعدگی سے ٹریفک چیکنگ کریں اور عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ لوکل روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ہر گاڑی میں کرایہ نامہ آویزاں کیے جانے کو بھی یقینی بنایا جائے اور ٹریفک پولیس سختی سے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کروائے۔