سرکاری ملازمین کے ایک وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو طاہر کھوکھر سے ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا

پیر 28 اپریل 2014 17:07

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء)سرکاری ملازمین کے ایک وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو طاہر کھوکھر سے ملاقات، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ انہیں ملازمین کی سفری مشکلات کا احساس ہے۔

(جاری ہے)

خصوصاً کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونا، ٹرانسپورٹرز کی بداخلاقی اور روٹ مکمل نہ کرنے کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ملازمین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر اطلاع دیں ۔ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں وہ خود ایکشن لیں گے۔