سرینگر‘ بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشیں

منگل 13 مئی 2014 16:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی میں درجہ حرارت میں یکا یک گراؤٹ آگئی۔ کئی روز تک موسمی صورتحال خوشگوار رہنے اور درجہ حرارت میں معمول کے مطابق اضافہ ہونے کے بعد وادی کے ساتھ ساتھ جواہر ٹنل کے اْس پار کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

سرینگر شہر میں کافی وقت تک تیز بارشیں ہونے کی وجہ سے سڑکیں ، چوراہے اور بازار زیر آب آئے جبکہ تازہ بارشیں ہونے کے نتیجے میں سرینگر سمیت پوری وادی میں درجہ حرارت میں تقریباًڈگری سیلشیس کمی واقع ہوئی ۔موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ سرینگر اور وادی کے دوسرے میدانی علاقوں میں معمول سے تیز بارشیں ہونے کے ساتھ ساتھ گلمرگ کے نزدیکی پہاڑوں بشمول کھلن مرگ ، کنگڈوری اور افروٹ کے علاوہ امرناتھ گپھا کی جانب جانے والے راستی، شیش ناگ ، مہا گنس ٹاپ ، پیسو ٹاپ اور پنج ترنی کے علاوہ سادھنا ٹاپ پر کئی انچ برفباری ہوئی ۔

(جاری ہے)

سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات میں تعینات ماہرین نے بتایا کہ تازہ بارشیں اور معمولی برفباری ہونے کی وجہ سے پوری وادی میں اچانک درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی آ گئی اور کئی بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :