راجہ ایاز خان تحصیلدار میرپور تعینات ،موصوف نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا

منگل 13 مئی 2014 16:33

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) راجہ ایاز خان تحصیلدار میرپور تعینات ،موصوف نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ،راجہ ایاز خان کی بطور تحصیل دار تعیناتی پر ان کے آبائی گاؤں سموال شریف میں خوشی کااظہار ،رہائشیوں کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں ،منوں مٹھائی تقسیم ،مساجد میں ان کی مزید کامیابی اور ترقی کیلئے دعائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے راجہ ایاز خان کو تحصیلدار میرپور تعینات کردیا ان کی تعیناتی کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی علاقے سموال شریف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام علاقہ نے ایک دوسرے مبارکباد دیں اور مٹھائی پیش کی جبکہ مساجد میں خصوصی طور پر ان کو نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور مزید ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

موصوف شاندار کیئرئیر کے حامل محکمہ مال کے آفیسر ہیں انہوں نے دوران سروس میرٹ اور قاعدے قانون کے مطابق اقدامات اُٹھائے جنہیں بہت سراہا گیاامید ہے موصوف اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی حکومتی ویژن کے مطابق احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور علاقے اپنے والدین کانام روشن کریں گے راجہ ایاز خان نے گزشتہ روز تحصیلدار میرپور کے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے ۔