کوٹلی ‘بد نام زمانہ موبائل منشیات فروش سی آئی اے سٹاف کے ہتھے چڑھ گیا

بدھ 14 مئی 2014 13:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) بد نام زمانہ موبائل منشیات فروش سی آئی اے سٹاف کے ہتھے چڑھ گیا۔تین سو گرام چرس اور دس گرام ہیروٴئن بر آمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف نے گزشتہ روز جیل روڈ پر بد نام زمانہ منشیات فروش احمت شاہ ساکن ہل کلاں کو مشکوک جان کر جب تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے دس گرام ہیروٴئن اور تین سو گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :