کوٹلی ‘سیشن جج کے حکم پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 14 مئی 2014 13:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) سیشن جج کے حکم پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج محمد شیراز کیانی کی عدالت میں احمت شاہ عرف بلو خان نے درخواست دائر کی اور موٴقف اختیار کیا کہ گل حسین اور حضرت خان مسیح اللہ نے اُس پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ پولیس کوٹلی نے حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے میرے اوپر ہی مقدمہ درج کر دیا جبکہ مضروب نے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ۔

جس پر فاضل عدالت نے بطور جسٹس آف پیس ریمارکس دئیے کے جرم قابل دست در اندازی دفعہ 154ضابطہ فوجداری ہے اور میڈیکل رپورٹ 337/A2ظاہر کرتی ہے جس پر فاضل عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :