میرپور کے ذمہ دار اداروں نے شہر کا خلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، شوکت محمود چودھری

ہفتہ 24 مئی 2014 14:34

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ میرپور جاوید گروپ کے سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری نے اخباری بیان میں کہا کہ میرپور کے ذمہ دار اداروں نے شہر کا خلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، متاثرین منگلا ڈیم و تارکین وطن اور اربوں روپے ٹیکسز کی مد میں ریونیو دینے والے شہری دن بدن مسائل میں جکڑے جا رہے ہیں ،ان کی بات سنی ان سنی کر دی جا رہی ہے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں شاپنگ سنٹر میں گاڑی چلانا تو بہت مشکل ہے پیدل چلنے میں دشواری ہو رہی ہے واحد میرپور کا شاپنگ سنٹر جو ماسٹر پلان بناتے وقت بنایا گیا تاجروں کے بار بار پر زور مطالبہ کرنے کے باوجود سڑکیں گلیاں د رست نہیں کی جا رہی ۔

سیوریج کا نظام شہر بھر میں ناکام ہو چکا ہوا عوام صاف پینے کے پانی کے حصول کے لیے مطالبات کرتے رہتے ہیں ادارہ پی ایم یو نے گریٹر واٹر سپلائی گریٹر سیوریج اسکیموں کے فنڈز ہڑپ کر دیئے ہوئے ہیں بلدیہ اعلیٰ صحت و صفائی کے نظام میں بھی بُری طرح ناکام ہو چکاہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بلدیہ اعلیٰ کی نااہلی کی وجہ سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے سٹریٹ لائٹس کا نظام نہیں ہے شہری بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فنڈز کا رونا رو کر ذمہ دار ادارے ٹرخا رہے ہیں جب کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید متعلقہ اداروں کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات صادر کرتے رہتے ہیں بیوروکریسی کے منہ زور گھوڑے وزیراعظم کی بات کو بھی ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپو رکے مسائل کو حل نہ کرنا شہریوں میں اتحاد کا فقدان ہے اگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اورتاجرصحافی وکلاء و دیگر سول سوسائتی متحد ہو کر آواز بلند کر ے کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے مسائل حل نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام الناس کو یک زبان اور ایک ہو کر اپنے حقوق کی آواز کو بلند کرنا ہو گی آئین مل کر میرپور شہر کی تعمیر و ترقی بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے بنیادی مسائل کو حل کے لیے عوامی تحریک کا ضرور سامنا کرنا پڑے گا ۔ضلعی ذمہ دار ادارون اور حکمرانوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا ۔