میرپور شہر کھنڈرات بن چکا، سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں، حکومت ایکشن لیکر متاثرین منگلا کے مسائل حل کروائے، اورنگزیب مغل

ہفتہ 24 مئی 2014 14:35

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) مسلم لیگ ن متاثرین منگلاڈیم رابطہ بورڈ کے چیئر مین اورنگزیب مغل نے کہا ہے کہ میرپور شہر کھنڈرات بن چکا سڑکیں تباہ ہو گئی حکومت فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرین منگلاڈیم سمیت دیگر مسائل کو حل کروائے PMUنے اپ ریزنگ کے عوض واپڈا پاکستان سے حاصل ہونے والے گریٹر واٹر سکیم اور سیوریج کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں متاثرین منگلاڈیم کو دونوں سکیموں کو اب تک کوئی فائدہ نہیں ہو سکا الٹاپائپوں کی تنصیب کی وجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکی ہیں سبزی منڈی کے تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک برادشت نہیں کرین گئے ۔

(جاری ہے)

اگرپی ایم یو نے سبزی منڈی کی سڑکوں کی تعمیر شروع نہ کی تو راہ راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا اپنے حق کیلئے ہر فارم پر آواز بلند کرتا رہوں گاتاجروں کے ساتھ مذاق برداشت نہیں کروں گا اورنگزیب مغل نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پی ایم یو مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کریں نہیں تو آنے والا وقت بہت سارے مسائل کھڑے کر سکتا ہے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہو گئی ۔