میرپور‘پولیس کی بروقت کارروائی نے نیو سٹی کے اندر خون خرابہ ہونے سے بچا لیا

پیر 26 مئی 2014 14:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء)پولیس کی بروقت کارروائی نے نیو سٹی کے اندر خون خرابہ ہونے سے بچا لیا۔ سید طبیر حسین شاہ، سید بشیر اور سید شبیر شاہ نے غنڈے بلا کر اور بچوں کے ہمراہ ہمارے گھروں میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے خواتین ، بچوں اور عوام علاقہ میں شدید خوف و حراس پھیل گیا۔ عوام علاقہ سیکٹر Aنیو سٹی نے تھانہ نیو سٹی میں واقع کی طلاع دی جس پر SSPراجہ عرفان سلیم اور DSPراجہ اظہر اقبال نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اُن غنڈوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کیا جس پر عوام علاقہ نیو سٹی SSP عرفان سلیم اور DSPراجہ اظہر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار متاثرہ خاندان کے افرادش راجہ گلداد خان، راجہ امتیاز، حاجی شوکت، حاجی محمد مشتاق، راجہ عنصر، راجہ افتخار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ افتخار حسین نے کہاکہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ آپ کو جان سے مار دیں گے۔ متاثرہ خاندان کا وزیراعظم آزادکشمیر، IGاورDIG سے مطالبہ ہے کہ اُن غنڈوں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔

سید بشیر حسین شاہ نیو سٹی میں منشیات فروشی اور جوئے کا سرغنہ ہے اور اس کے تمام بچے اور پوری نسل اس کا لے دھندے میں ملوث ہیں اور نیو سٹی کے نوجوانوں کو غلط کاموں کی طرف راغب کررہے ہیں۔ عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ سید بشیر حسین شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ نیو سٹی کے اندر منشیات فروشی اور جوئے کا کالا دھندا ختم ہو سکے۔

سید بشیر حسین شاہ اور اُس کے گنڈے نیو سٹی کے اندر لڑائی جھگڑے اُن کا معمول ہے۔ یہ بدنام زمانہ لوگ ہیں اور میرپور کے سارے تھانوں سے ریکارڈ منگوا کر اُن کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے تاکہ نیو سٹی کے اندر جرائم میں کمی آسکے۔ ہم ملازم پیشہ لوگ ہیں۔ محمد مشتاق اور عنصر محمود تعلیمی بورڈ میں ملازم ہیں اور سکول ٹیچر ہیں۔ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ آپ کو جان سے مار دیں گے۔