وزیر اعظم آزادکشمیر کا ملازمین سے متعلق بیان ”جملہ بہترین دفاع ہوتا“کے مترادف ہے‘پروفیسر غلام محی الدین

پیر 26 مئی 2014 14:54

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء)وزیر اعظم آزادکشمیر کا آزادکشمیر کے ملازمین سے متعلق بیان ”جملہ بہترین دفاع ہوتا“کے مترادف ہے آزادکشمیر کے ملازمین آمدہ بجٹ میں ہو شربا مہنگائی کے مطابق تنخوا ہ اور مراعات کا جائز مطالبہ کر رہے ہیں ہر محکمہ اور طبقہ میں کالی بھیڑیں ہوتی ہیں تمام ملازمین کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا سر ا سر زیادتی ہے کالج اساتذہ کو ٹائم سکیل کا لالی پاپ تو سرکار نے دیا ہے لیکن ہنوز ٹائم سکیل کے تحت تنخواہ کی فیکسیشن کا عمل شروع نہیں ہوا یہ بات آزادکشمیر کالج ٹیچر ایسوسی ایشن ایکٹا کے سابق مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت پروفیسر غلام محی الدین نے صحافیوں کے گروپ کے سوالات جواب دیتے ہوئے بتائی انہوں نے آزادکشمیر ملازمین اور کالج اساتذہ کی طرف سے مطالبہ کیا کہ آمدہ بجٹ میں گورنمنٹ سندھ اور گورنمنٹ سندھ اور گورنمنٹ خیبر پختون خواہ کے اعلانات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ دیا جائے کالج اساتذہ کے ٹائم سکیل کی روح کے مطابق فی الفور تنخواہ فیکسیشن اور ترقی یابی کی مراعات دے جائیں کالج اساتذہ درس و تدریس کام سرکاری کالجز میں بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں چلتے ہوئے گھوڑے کی چاہک مارنا قرین مصلحت نہیں ملازمین سرکاری مشینری میں ریڑھ کی ہڈی ہو تے ہیں میرٹ اور مستعدی سے فرائض اسی وقت سرانجام دے سکتے ہیں جب سیاسی مداخلت سے پاک معاشرہ ہو وزیر اعظم کا ما وراء عدالت ملازمین کی گرفتاری کی بات بھی قانون سے متصادم ہے -