کشمیر بینک لیڈیز برانچ میرپورکا افتتاح‘کئی افراد کا اپنے اکاؤنٹ کشمیر بینک میں منتقل کرنے کا اعلان

پیر 26 مئی 2014 14:56

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء)کشمیر بینک لیڈیز برانچ میرپور کی اوپننگ کے موقع پر تاجر برادری اور دیگر بہت سے افراد نے اپنے اکاؤنٹ کشمیر بینک میں منتقل کرنے کااعلان کیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی موجودگی میں بینک کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجراں کی گورننگ باڈی کے چیئرمین راجہ خالد محمود خان نے سب سے پہلے دس لاکھ ایک ملین سے زائد کا اکاؤنٹ کھلوانے کا اعلان کیا گزشتہ روز انہوں نے حسب وعدہ چودھری محمداکرم زونل چیف کشمیر بینک کی موجودگی ایک ملین کا چیک محترمہ سعید کوثر مینجر کشمیر بینک لیڈیز برانچ کے حوالے کیا اور اپنا پہلا PLS.01 اکاؤنٹ بینک میں کھلوایا۔

زونل چیف میرپور زون چوہدری محمداکرم اور تمام سٹاف نے راجہ خالد محمود خان کے اس تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیااور اس توقع کا اظہار کیا کہ باقی جن لوگوں نے بینگ آف آزاد جموں وکشمیر خواتین برانچ میں اپنے اکاوئنٹ کھلوانے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے حسب وعدہ بینک میں اپنے اکاؤنٹ منتقل کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزاد جموں وکشمیر بینک خواتین برانچ کے ساتھ تاجر برادری کی طرف سے تعاون کرنے پر مرکزی صدر انجمن تاجراں سہیل شجاع مجاہد اور چیئرمین گورننگ باڈی راجہ خالد محمود خان کو مبارکباد پیش کی۔