مظفر آباد، گاڑی دریائے جہلم میں گرنے سے چار طالبات جاں بحق ہو گئیں

جمعرات 29 مئی 2014 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء)مظفر آباد میں گاڑی دریائے جہلم میں گرنے کے باعث چار طالبات جاں بحق ۔ڈرائیورسمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کار میں سوار طالبات اور ڈرائیور سمیت دیگر افراد مظفر آباد سے واپس آرہے تھے کہ دیولیاں بگراں کے مقام پر گاڑی دریائے جہلم میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار طالبات جاں بحق اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع نے چار طالبات کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔(احمد/)