بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں ،محمودا لحسن چودھری

ہفتہ 31 مئی 2014 13:02

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن کوٹلی محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ کوٹلی بار ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ وکلا ء معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں وہ لوگوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں یہ معاشرے کے پڑھے لکھے لوگوں ہیں ان سے کام لیا جائے تاکہ معاشرے کو بہتر کیا جاسکے،انھو ں نے کہاکہ وکلاء کے لیے کوٹلی شہر میں پلاٹ الاٹ کیے جائیں تاکہ وہ خود اپنے گھر تعمیر کرسکیں،ایک سوال کے جواب میں محمود الحسن چودھری نے کہاکہ کوٹلی ترقیاتی ادار ہ سفید ہاتھی بن چکاہے،یہ کرپشن کااڈہ ہے اس کو فوری طور پر آیڈٹ کیا جائے کہ اس ادارے کے پاس کتنے پیسے آئے اور وہ کہاں خرچ ہوئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی وکلاء کی مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔