ہٹیاں بالا ‘محکمہ جنگلات اپنے ہی احکامات پر عمدرآمد کروانے میں برُی طرح ناکام

بدھ 4 جون 2014 12:42

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء)محکمہ جنگلات آزادکشمیر اپنے ہی احکامات پر عمدرآمد کروانے میں برُی طرح ناکام‘ کررڑوں روپے کی قیمتی جڑی تیرے پترہ مقبوضہ کشمیر کے راستے بھارت پہنچ گئی جہاں سے یہی جڑی صاف کر کے اربوں ڈالر میں دیگر ممالک میں فروخت کر دی جائے گی اس جڑی کی نکاسی پر جس مقصد کے لیے پابندی لگائی گئی تھی وہ مقصد پورا ہوتا نظر نہیں آتا اگر اس جڑی کی نکاسی پر پابندی کے بجائے اس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کیا جاتا تو سال 2014 کا آزادکشمیر کا نصف بجٹ اس جڑی کی آمدن سے پورا ہو جاتا اس جڑی کی نکاسی پر پابندی کے باوجود سرئے عام سمگلرنگ سمجھ سے باہر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات آزادکشمیر نے رواں سال کے لیے آزادکشمیر کے جنگلات میں قدرتی طور پرپیدا ہونے والی جڑی (تیرئے پترہ) کی نکاسی اور فروخت پر پورئے آزادکشمیر میں پابندی عائد کر دی تھی لیکن یہ پابندی صرف کاغذوں کی حدتک ہی رہی عملی طور پر محکمہ جنگلات آزادکشمیر کے ذمہ داران اس میں ناکام نظر اتے ہیں اس جڑی کی کی نکاسی پر بابندی کے حکم کے بعد اس وقت جہلم ویلی کے جنگلات سے جو جڑی پکڑی گئی ہے اُس کی مقدار بمشکل 7من ہوگی لیکن جو اس دوران جو جڑی سمگلرنگ ہو چکی ہے اُس کی مقدار 50ٹن سے بھی ذائد ہے آزادکشمیر میں اس جڑی کی نکاسی کے بعد غیر قانونی طور پر جو جڑی نکاسی کی گئی اور ٹرک سروس کے زریعے مقبوضہ کشمیر روانہ کی گئی ہے اس کی مالیت ٹریڈ اینڈ ٹریول آتھارٹی آزادکشمیر کے رہیکارڈ کے مطابق 50کروڑ سے بھی ذائد بتائی جاتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کے اس جڑی پر پابندی کے باوجو نکاسی میں محکمہ جنگلات کا ایک منظم گروپ شامل ہے جس نے ایک سازش کے تحت اس جڑی کی نکاسی کا ٹینڈر نہیں ہونے دیا اُن کامقصد تھا کہ اگر اس کا باقائدہ ٹینڈر ہوگیا تو اس کی ساری آمدن آزادکشمیر کے قومی خزانہ میں جمع ہوجائے گی اور ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا انتہا ئی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کے سیکرٹری جنگلات آزادکشمیر سردار نواز اور چیف کنزویٹر ملک محمد یونس کو جہلم ویلی ڈویژن سے کہیں دفعہ اس جڑی کی سمگلرنگ کے بارہ میں ٹیلی فون پر اطلاع دی گئی لیکن ان ذمہ دارن نے کوئی نوٹس نہیں لیا زرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چناری رینج کے جنگلات میں کام کرنے والا ایک فارسٹ گارڈ خود اس جڑی کی سمگلرنگ میں شامل ہے جو اس وقت تک لاکھوں روپے مالیت کی جڑی ٍسمگلرنگ کروا چکا ہے اس کے بارہ میں محکمہ جنگلات کے ذمہ داران کو اگاہ بھی کیا گیا لیکن اس کے خلاف کاروئی کے بجائے ایک ڈی۔

(جاری ہے)

ایف او اس کا بھر پور حمایتی بن گیا ہے ضلع ہٹیاں بالا کے عوام کاکہنا ہے کہ اگر محکمہ جنگلات کے زمہ داران اس جڑی کی نکاسی روکنے کے لیے سنجیدہ نہ تھے تو پھر اس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کر دینا چائے تھا تاکہ آزادکشمیر کی قومی آمدنی میں آضافہ ہوتا لیکن اسیا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور حکومت آزادکشمیر کو اس بارہ میں لاعلم رکھا گیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے اگر فوری طور پر آزادکشمیر کے جنگلات سے غیر قانونی طور پر اس جڑی کی نکاسی میں شامل محکمہ جنگلات کے زمہ دارن کے خلاف سخت ترین نوٹس لیا تو ہم محکمہ جنگلات کے ان کرپٹ زمہ داران کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے-