حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کر لیا گیا

ہفتہ 14 جون 2014 17:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) حریت رہنماؤں سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق ،آسیہ اندرابی اور غلام محمد صنفی کو مسلم ممالک کو عالمی تنظیم او آئی سی کے بعد اس میں شرکت کے لئے مدعو کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے حریت کانفرنس (ع) کے چیئریمن میر واعظ عمر فاروق ،سید علی گیلانی کو جدہ میں کل پیر سے شروع ہونے والے او آئی سی کے 41 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں ۔یہ دعوت نامے انہیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاداحمد مدنی کی کی طرف سے موصول ہوئے ہیں ۔او آئی سی کا یہ اجلاس دو روزہ ہے۔

متعلقہ عنوان :