کشمیر بارے او آئی سی کی حالیہ قرار داد ناقابل قبول ہے ،بھارت

پیر 23 جون 2014 16:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء)بھارت نے کشمیر کے متعلق او آئی سی کی تازہ قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور او آئی سی سمیت کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان سباتا سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور کسی بھی ملک کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے 41 ویں اجلاس میں جو قرار داد منظور کی گئی وہ کسی بھی طور پر حق بجانب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کررہی ہے اور غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے ۔۔