جاتلاں وگردونواح سے تعلق رکھنے والے 6افراد زہریلی شراب پی کر جاں بحق،تھانہ افضل پو ر کے ایس ایچ او راجہ ندیم عارف نے 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

اتوار 29 جون 2014 13:36

جاتلاں وگردونواح سے تعلق رکھنے والے 6افراد زہریلی شراب پی کر جاں بحق،تھانہ ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) میرپور آزادکشمیر کے علاقہ جاتلاں وگردونواح سے تعلق رکھنے والے 6افراد زہریلی شراب پی کر جاں بحق ہو گے تھانہ افضل پو ر کے ایس ایچ او راجہ ندیم عارف نے 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی تفصیلات مطابق میرپور آزادکشمیر کے علاقے جاتلاں و گردونواح سے تعلق رکھنے والے 6افراد فاروق عرف فوقا ، دلاورولد مشتاق، عابد عرف آبی اور خالد مرزا نامی افراد زہر یلی شراب پینے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہا ر گے جبکہ عمران نامی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جو DHQ ہسپتال میرپو رمیں زیر علاج ہے SHOتھانہ افضل پو ر نے راجہ ندیم عارف نے 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والے افراد کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انکی اموات ہارٹ ٹیک کے باعث ہوئیں ہیں ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے مذید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :