بھارتی ظلم وجبر ، سید علی گیلانی کی جمعہ کو پرامن یوم احتجاج منانے کی اپیل

پیر 30 جون 2014 16:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) حریت رہنماء سید علی گیلانی نے بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے حریت پسندوں کی جائیدادیں ضبط کرنے ،قیدوبند جاری رکھنے او ر دیگر مظالم کیخلاف 4جولائی کو نماز جمعہ کے بعد آدھے گھنٹے کیلئے لوگوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے اپنی رہائشگاہ پرتحریک حریت کے اہتمام سے استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 22 حریت پسند نظربند اور 122نوجوان جن میں سے زیادہ تر کا تعلق بارہمولہ اور شوپیان اضلاع سے ہے بے بنیاد اور فرضی کیسوں میں مختلف تھانوں میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں 2010 سے لگاتار اپنے ہی گھر میں نظربندرکھا گیا ہے۔بزرگ رہنما ء نے کہاکہ غلام محمد خان سوپوری کے مکان کو بھارتی پولیس نے تالا لگا کر ان کو بے گھر کردیا اور لیور پہلگام کے غلام رسول خان جن کا بیٹا ایک حریت پسند ہے اور اس وقت آزاد کشمیر میں رہائش پذیر ہے کی 9کنال ملکیتی زمین کو این آئی اے کے اشاروں پر ضبط کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :