کراچی , مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 1 جولائی 2014 14:38

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نیو کراچی، کریم آباد، سمن آباد، گولیمار، لیاری، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ, آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا بوندا باندی کے باعث جہاں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں سڑکوں پر ہونے والی پھلسن سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑا میں مکان کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :