تین سالہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دوسری بار متفقہ بجٹ پاس کئے جانے کا سہرا چوہدری عبدالمجید کے سر سج چکا ہے‘شوکت جاوید

منگل 1 جولائی 2014 16:35

مظفرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائیزر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ میں کل تین بار متفقہ طور پر بجٹ سارے حکمرانوں کے ادوار میں پاس ہوئے جن میں تین سالہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دوسری بار متفقہ بجٹ پاس کیئے جانے کا سہرا قائد ایوان چوہدری عبدالمجید کے سر سج چکا ہے جو ان کی شبانہ روز کاوشوں اور مسلسل محنت چالیس سالہ سیاسی ریاضت کا ثمر ہے ذات کبریا نے بجٹ سیشن کے دوران آبرو مندی سے سیاسی میدان میں فتح یاب کیاکہ وہ بجٹ کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشست بھی پارٹی کی طرف سے نامزد امیدوارہ بیگم شمشاد عزیز کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہے۔

وہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے دوسری بار بجٹ متفقہ طور پر پاس ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،سیاسی امور کی چیئر پرسن محترمہ فریال تال پور سمیت اعلی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے چوہدری عبدالمجید کو پارٹی صدارت کے علاوہ وزارت عظمی کیلئے منتخب کروایا۔

شوکت جاوید نے کہا کہ قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان سمیت معزز اراکین اسمبلی مبارک باد کے لائق ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر میں ایک ایسے مثالی جمہوری ماحول کی بنیاد رکھی جو آنے والی نسلوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے تاہم قائد ایوان چوہدری عبدالمجیدنے جس طرح وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی بجٹ تقریر سے لے کر متفقہ بجٹ پاس ہونے تک سب سے پہلے ایوان میں آنے اور سب سے آخر میں جانے کی بھی روایت قائم کی اس کیلئے انہیں آزاد کشمیر کی تمام جمہوری قوتیں اتفاق رائے سے بیسٹ ڈیموکریٹک لیڈر شپ کے ایوارڈ سے نوازیں تاکہ آنے والی اسمبلیوں میں بھی اس طرح کا رحجان ذمہ داری بیدار کیا جا سکے۔

متفقہ بجٹ پاس ہونے سے جہاں قومی سطح پر اتفاق رائے اور مفاہمت کو عملا فروغ حاصل ہوا ہے وہاں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کیلئے کشمیری قیادت کا متحد ہونا ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے ،آزاد کشمیر کا سیاسی جمہوری ماحول نظریاتی اختلافات کے باوجود قومی اسمبلی سینٹ چاروں صوبائی اسمبلیوں گلگت بلتستان کیلئے ایک مثال ہے اور یہ اتحاد و اتفاق طویل دورانیے کے بعد موجودہ جمہوری دور حکومت میں دیکھنے میں آیا ہے اور اس کیلئے آزاد کشمیر کے تمام مکاتب فکر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو فراغ دلی سے کریڈٹ دے رہے ہیں دریں اثنا ء پارٹی،پی، ایس، ایف،پی ،وائی ،او کے عہدیداروں کارکنوں سے یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ اپنے آفس چیمبر میں دوران ملاقات اظہار خیال کرتے ہوئے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں ،انتہا پسندوں اور ملک دشمنوں کے خلاف بہادر افواج پاکستان کی طرف سے پہلے مرحلے میں ملنے والی کامیابیوں پر پوری پاکستانی ،کشمیری قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جس قوت ایمانی سے آگے بڑھی وہ اسلام دشمن قوتوں کی شکست فاش کا ذریعہ بنی او رآپریشن کے دوسرے مرحلے میں بھی اسی طرح قوم مایہ ناز افواج کے شانہ بشانہ آگے بڑھتے ہوئے سامراج ،ہنود ،یہود کو ایک نئی تاریخ رقم کر کے ثابت کر دے گی کہ اسلام ایک امن پسند مذہب اور اس کے ماننے والے انسانیت سے پیار کرتے ہیں آزادکشمیر حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں جس طرح ہر فورم پر اپنا قومی فریضہ ادا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اسی طرح آزادکشمیر کے عوام نے متاثرین وزیرستان کے لیئے جس طرح دل کھول کر عطیات دینے کا مظاہرہ کیا وہ نظریاتی اور انسانی رشتوں کے بندھن کا منہ بولتا ثبوت ہے شوکت جاوید نے کہا کہ جب 8اکتوبر کو آزادکشمیر میں قیامت خیز زلزلہ برپا ہوا تھا تو پاکستانی عوام نے اپنی ساری جمع پونجھی کشمیریوں کی آبادکاری کے لیئے وقف کر دی تھی جبکہ شمالی وزیرستان کے بہادر عوام نے کشمیر کی آزادی کے لیئے بھی عملاً کردار ادا کر کے اہل کشمیر کی طرف قرض چڑھا رکھا ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیمیں آزادکشمیر بھر میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھرپور انداز میں آغاز کر دیں پارٹی کے نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دے کر بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے منصب پر فائز کر کے پارٹی اپنی شاندار روایت کو قائم رکھے گی انہوں نے کہا کہ 25سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور اسی دورانیے کے بعد طلباء یونین پر عائد پابندی ختم کرنا موجودہ جمہوری حکومت کے ایسے کارنامے ہیں جن کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے مینڈیٹ حاصل کر کے دوسری بار حکومت سازی کرے گی سیاسی مخالفین جتنی مرضی ہے طعنہ زنی کریں ان کی ساری سیاست کا بھانڈا بیچ دورائے پھوٹ چکا ہے اور اب وہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :