آزاد خطہ کے اندر واقعی پارلیمانی طرز کی سنجیدہ سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے‘وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ

منگل 1 جولائی 2014 17:18

مظفرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے مالی سال 2014-2015کا متفقہ بجٹ قانون ساز اسمبلی سے پاس کروانے پر قائد ایوان ،وزیر خزانہ قائد خزب ا ختلاف اور دونوں اطراف کے ممبران اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے تین سال میں سے دو بار متفقہ طور پر بجٹ پاس ہونا قائد ایوان چوہدری عبدالمجید کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک چےئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،سیاسی امور کی چئیر پرسن محترمہ فریال تالپور سمیت اعلی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے چوہدری عبدالمجید کو پارٹی صدارت کے علاوہ وزارت عظمی کے لیے منتخب کروایا ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے دوسری بار بجٹ متفقہ طور پر پاس ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس سے ریاست کی پارلیمانی تاریخ میں یہ انتہائی مثبت طور پر سہرایا جا رہا ہے اور انشاء اللہ آزاد خطہ کی سیاست کے اندر ایک مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں کہ اس خطہ کے لوگ انتہائی باشعور ، با وقار لوگوں کی لیڈر شپ موجود ہے۔ آزاد خطہ کے اندر واقعی پارلیمانی طرز کی سنجیدہ سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت نے فروغ سیاحت کے لیے 115ملین فنڈزفراہم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں اور انشااللہ ہم اس مالی سال فروغ سیاحت کے حوالے سے تاریخی انقلابی اقدامات کریں گے اس کے علاوہ پرائیویٹ پارٹنرشپ میں بھی ہم انوسٹمنٹ کرنے والوں کو معیاری سہولیات فراہم کریں گے اور ہمارا جو خواب ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کر اسے ریاستی آمدنی کا بڑا ذریعہ بنائیں اور ہمیں اُمید ہے کہ ہم اپنے نیک مقاصد میں ضرور کامیاب ہوں گے اور رواں سال کے اندر فروغ سیاحت کے حوالے سے عملاًانقلابی اقدامات کیئے جائیں گے جو نظر آئیں گے-