پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے ‘وزیر ٹرانسپورٹ

منگل 1 جولائی 2014 17:26

مظفرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014)پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے ‘ بغیر فٹنس کھٹارا گاڑیوں کے باعث حادثات رونما ہورہے ہیں اور مسافروں کی زندگیاں خطرے میں رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیرٹرانسپورٹ و کوآپریٹو محمد طاہرکھوکھرنے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مسافرگاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ بغیر فٹنس گاڑیاں نہ چل سکیں تاکہ عوام کی زندگیوں کاتحفظ ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ انسانی جانوں کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرے-