میرپور،رمضان کا پہلا عشرہ رحمتوں و برکتوں والا ہے ، زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہئے،محمد اعظم چشتی

بدھ 2 جولائی 2014 15:37

میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جولائی 2014ء) جامعہ عثمانیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمتوں و برکتوں والا ہے ، اس بابرکت ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیے ۔ مدرسہ ہذا میں 250سے زائد طلباء و طالبات دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ ان کی رہائش کیلئے نئے ہاسٹل کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے ۔

مخیر حضرات زکواة ، خیرات و صدقات مدرسہ ہذا میں جمع کروا کر اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں نیکی اور صبر کا درس دیتا ہے ۔ ایک نیکی کے بدلے الله تعالی ٰ70نیکیوں کا ثواب دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

مخیر حضرات مدرسہ ہذا میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء و طالبات کے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کیلئے مالی تعاون کر کے اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر سکتے ہیں ۔

ا نہوں نے کہ اکہ طلباء و طالبات کی رہائش طعام اور دیگر تمام تر انتظامات ادارہ ہذا کے ذمہ ہیں ، حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین  نے اس مدرسہ ہذاہ کی بنیاد تقریباً 40سال قبل رکھی آج الحمدالله ہزاروں طلباء و طالبات اس مدرسہ سے فارغ ہو کر اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے ۔ دنیا عارضی ہے اس لیئے نیکی کے کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ مدرسہ ہذا کے سالانہ امتحانات تنظیم المدارس جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا فیض حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین  کے فیض و نظر کرم سے جاری ہے ۔