پاک آرمی کے زیر اہتمام متاثرین شمالی وزیر ستان کی امداد کیلئے امدادی کیمپ نیلم سٹیڈیم میں قائم کر دیا گیا

جمعرات 3 جولائی 2014 16:04

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء)پاک آرمی کے زیر اہتمام متاثرین شمالی وزیر ستان کی امداد کیلئے امدادی کیمپ نیلم سٹیڈیم میں قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کھانے پینے کی خشک اشیاء ، آٹا ، چاول ، گھی ، چینی ، چائے ، بسکٹ ، گلوکوز ، انرجائیل ، کجھوریں اور پینے کیلئے صاف پانی کو بوتلیں وغیرہ جمع کروا کر متاثرین کی امداد کی جاسکتی ہے اسکے علاوہ زکوة اور عطیات بھی اسی کیمیپ میں جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔