بارش اورپہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریاوں کے بہاؤمیں اضافہ

جمعہ 4 جولائی 2014 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014) بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف پگھلنے سے دریاوں کے بہاؤمیں اضافہ دیکھا گیا ، تربیلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے چوہتر اورمنگلامیں ایک سوچھپن فٹ بلند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ ترپن ہزار کیوسک ہے جس میں گذشتہ روز کی نسبت سینتیس ہزارکیوسک اضافہ ہواہے جبکہ تربیلا سے پانی کا اخراج ایک لاکھ پینتالیس ہزارکیوسک ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سو چون فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے چوہتر فٹ بلند ہے جبکہ منگلاڈیم میں پانی کی آمد اڑسٹھ ہزاراوراخراج پینتس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو چھیانوے فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے ایک سو چھپن فٹ بلند ہے،اس کے علاوہ دریائے چناب پرمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو ننانوے ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :