محمد طاہر کھوکھر کی رمضان المبارک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایت

جمعہ 4 جولائی 2014 15:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو محمد طاہر کھوکھر نے رمضان المبارک میں سوزوکی اور رکشوں میں کرایہ نامے آویزاں کرنے اور ان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کرایہ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور عوام سے زیادتی نہ ہونے دی جائے۔ وزیر ٹرانسپورٹ و کوآپریٹو نے یہ اقدام رمضان کے مقدس مہینہ میں سوزوکی ، رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے کرایوں میں دوگنا اضافہ اور عوام سے بدتمیزی کی شکایات پر اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :