ناظم اعلیٰ محکمہ امور حیوانات آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد اشفاق خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب

جمعہ 4 جولائی 2014 16:33

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)ناظم اعلیٰ محکمہ امور حیوانات آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد اشفاق خان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں محکمہ امور حیوانات کوٹلی کے جریدہ و غیر جریدہ ملازمین نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق خان نہایت ہی محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے۔انھوں نے اپنی سروس کے دوران اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دی اورمحکمہ کی نیک نامی میں اہم کردار ادا کیا ۔

الوداعی تقریب سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد اشفاق خان ،ملک مشتاق،ڈاکٹر محمد ظہیر ،ڈاکٹر راجہ مطلوب حسین ،ڈاکٹر محمد فرید ،ڈاکٹر امجدعلی راجہ ، محمد اکرم ،محمد اسلم،محمد ہارون نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کی صدارت سابق چیئرمین ملک مشتاق احمدنے کی جبکہ اس موقع پر ضلع کوٹلی محکمہ امور حیوانات کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب میں کہا کہ ناظم اعلیٰ امور حیوانات ڈاکٹر محمد اشفاق خان کی محکمہ میں مثالی سروس رہی اور ہمیشہ ملازمین کے ساتھ احسن سلوک سے پیش آتے رہے۔

محکمہ امور حیوانات کی ترقی اور بہتری کے لئے ان کے اقدامات خراج تحسین کے لائق ہیں۔جو محکمہ مدتوں یاد رکھے گا ۔ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ امور حیوانات ایک اعلیٰ صلاحیتو ں کے مالک آفیسر کی خدمات سے محروم ہوجائے گا۔وہ اپنی سروس کے دوران جہا ں بھی گئے وہاں اعلیٰ مقام پایا اس لحاظ سے آزادکشمیر بھر کے ملازمین انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔