5 جولائی پاکستا ن کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،محمد مطلوب انقلابی

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:02

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) وزیر تعلیم و کالجز آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ 5 جولائی پاکستا ن کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب منتخب اور جمہوری وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کی حکومت بر طرف اور اسمبلیاں تحلیل کر دی گئیں تھی ملک میں جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا گیا تھا ابھی ملک کو دولخت ہوئے5 برس ہی ہوئے تھے کہ پاکستان کو آئین کی نعمت سے روشناس کروانے والے وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹوشہید کو اقتدار سے محروم کر دیا گیا تھا جس نے دنیا بھر کے اسلامی ملکوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تھا ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم و کالجز آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا اس وقت فیصلہ کیا تھا اور ملک کو یہ عظیم ٹیکنالوجی دینے کا وعدہ امر کر دیا بھٹو نے ملک کے گونگے بہرے عوام کو سیاسی شعور سے روشناس کرایا اور سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گراس روٹ لیول تک لایا بھٹو شہید نے پھانسی پر چڑھنا تو قبول کر لیا لیکن جکنے بکنے کی روایات کا خاتمہ کیا ضیاء الحق کے دور میں منتخب وزیر اعظم کا عدالت قتل ہوا تھا سیاسی کارکنوں کو اذیت ناک سزائیں اور صحافیوں کو کوڑے مارے گئے سب سے بڑھ کر ملک میں مذہبی تعصب ، فرقہ واریت اور لسانیت ذات پات کلاشنکوف کلچر اور غیر جمہوری رویوں کو اتنا فروغ ملا تھا کہ ملک آج بھی انہی پالسیوں کے سبب آگ و خون کی لپیٹ میں ہے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان قربان کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ایک بھٹو کو پھانسی دو گے تو ہزاروں بھٹو پیدا ہونگے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے با با کے مشن کو جاری و ساری رکھا اور پھر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ قربا نی کے بغیر پاکستان میں جمہوریت نہیں ہو سکتی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جس بہادری اور جرات کے ساتھ 5 سال گزارے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نا نا اور اپنی شہید رانی ماں کا مشن لے کر ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور اپنے نانا کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ 5 جولائی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کو ہم زندگی میں کبھی نہیں بھو ل سکتے۔