سجاول، انتظامیہ رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے،مولانا محمد اسماعیل قاسمی

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:42

سجاول (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) انتظامیہ رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، فوری اقدامات کئے جائیں ،گذشتہ روز جمع کے روز مختلف مساجد میں خطبات کے دوران یہ مطالبات کئے گئے، جامع مسجد سجاول میں شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل قاسمی نے دوران خطبہ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کا عام استعمال اور خرید وفروخت جاری ہے،بجلی کاکوئی نظام نہیں سحری ،افطار، تراویح اور دن کو بھی بجلی بند کردی جاتی ہے، گراں فروشی عروج پر ہے ،انتظامیہ بدعنوانی کو فروغ دے رہی ہے، پولیس بھی ماہ صیام کے تقدس کو برقرار رکھنے میں ناکا م ہوچکی ہے، جبکہ جرائم میں اضافہ ہورہاہے ۔