پشاورمیں بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے،ہفتہ کے روز ہونیوالے بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا اورموسم میں واضح تبدیلی آئی ہے ، بارش کے بعد زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور پارکوں کا رخ کر لیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اتوار شام کے وقت پشاور ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں معمولی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد بارشوں کا سلسلہ رک جائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی ہوا میں نمی کا تناسب اٹھاون فیصد رہا جبکہ ہفتے کو درجہ حرارت کم سے کم چھبیس اور زیادہ سے زیادہ سینتیس درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :