عید الفطر سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیاجائے ، سید علی گیلانی

پیر 7 جولائی 2014 14:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مسرت عالم بٹ ، امیر حمزہ اور دیگر قائدین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی عید الفطر سے پہلے پہلے رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم سے ظالم حکومتیں بھی ان مواقعوں پر قیدیوں کو رہا کرتی ہیں تاہم جموں کشمیر میں یہ روایت ایک عرصے سے بند کردی گئی ہے اور یہاں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈاکٹر محمد قاسم غلام قادر بٹ ، محمد شفیع قریشی محمد امین ڈار بانہال ، محمد ایوب ڈار ، انجینئر فاروق محمد امین وانی محمد ایوب میر ، شریف الدین ریاسی ، محمد سعید بٹ پیر فیاض او رعبدالوحید نائیک بنہال سمیت 44 قیدیوں کے کیسوں کا انسانی بنیادوں پر ازسرنو جائزہ لینے اور ان کی سزائیں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنہیں فرضی کیسوں میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہیں جو ریاست اور بھارت کی مختلف جیلوں میں پابند سلاسل رکھے گئے ہیں بیان میں حریت چیئرمین نے کہا کہ آج بھی 690 کشمیری نظر بند ہیں ارو ان میں سے 149 ریاست سے باہر کی جیلوں میں قید رکھے گئے ہیں جہاں وہ بنیادی سہویلات کی فراہمی سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ عرصے سے جیلوں میں بند کئی مختلف عوارض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور جیل کے اندر انہیں مناسب علاج و معالجے کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :