میرپور‘قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

منگل 8 جولائی 2014 15:24

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء)ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے ڈکیتی و قتل کے مشہور مقدمہ سرکار بنام عمران حسین وغیرہ کا فیصلہ سنا دیاقتل و ڈکیتی کے ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق ضلعی فوجداری عدالت میرپور جو سیشن جج چوہدری محمد منیر و ضلع قاضی ظفیر احمد عباسی پر مشتمل ہے نے ملزمان عمران حسین عرف مانی و نعیم اختر ساکنان دلو چک تحصیل میرپور کو ڈکیتی و قتل کا مجرم گردانتے ہوئے عمر قید و دس دس لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کر نے کا حکم سنا دیا واقعات مقدمہ کے مطابق ملزمان نے مورخہ ۲۲۔

(جاری ہے)

۸۔۲۰۰۷کو رات کے وقت ڈکیتی کے دوران صغیر اعظم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ملزمان بعد از وقوعہ روپوش ہو گئے جو عرصہ دو سال بعد مقدمہ میں ٹریس ہوئے تھے استغاثہ نے واقعاتی شہادت سے مقدمہ کو ثابت کیا مقدمہ میں ملزمان کی جانب سے عبدالحمید ایڈووکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ و محمد اویس بھٹی پیروکار سرکار نے پیروی مقدمہ کی ۔