تنازعہ کشمیر صرف سیاسی طور پر حل کیاجاسکتاہے ,میر واعظ عمر فاروق

بدھ 9 جولائی 2014 16:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر صرف سیاسی طور پر حل کیاجاسکتاہے ۔ایک انٹرویو میں اْنہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کشمیریوں کو ہندوستانی نہیں بنایاجاسکتا۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فارق نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کو اقتصادی پیکجز اور ترقیاتی مراعات دینے کی بجائے صرف سیاسی طور پر حل کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

سرینگر میں ایک انٹرویو میں اْنہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کشمیریوں کو ہندوستانی نہیں بنایاجاسکتا۔اْنہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر زوردیا ہے کہ وہ موقع سے فائدہ اْٹھائیں اور تنازعہ کشمیر کو ہمیشہ کیلئے حل کردیں۔ اْدھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پورا بھارت کشمیریوں کیلئے موت کی وادی میں تبدیل کردیاگیاہے۔ وہ ایک سال قبل بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل کے حالیہ انکشافات پر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔ لیکن اس واقعے کو بعد میں ممبئی پولیس نے ٹرین حادثہ قراردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :