کو ٹلی‘زمین کے تنازعے پر دوبرادریوں میں تصادم ‘ چار افراد شدید زخمی

جمعہ 11 جولائی 2014 12:59

کو ٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) زمین کے تنازعے پر دوبرادریوں میں تصادم کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ۔دونوں اطراف سے ہوائی فائرنگ کا تبادلہ بروقت اطلاع پر پو لیس مو قعہ پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطا بق کوٹلی کے نواحی علاقے پناکھ کے مقام پر زمین کے تنازعہ پر جاٹ اور قریشی برادری میں تصادم کے نتیجہ میں شہزاد ۔آفاق۔

(جاری ہے)

کلیم اور دوسری طرف سے عزیزولد خو شی محمد شدید زخمی ہو گے۔

دونوں طرف سے ایک دوسرے پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کو ٹلی اور چوکی افسر سرساوہ ہمراہ نفری موقع پر پہنچ کر کاروائی کر تے ہوئے د ونوں پارٹیوں کے تین تین افراد کو گر فتار کر کے ملزمان کے خلاف بلواہAPC/324/337کے تحت مقد مہ درج تفتیش شروع کر دی ۔جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو مضروبی کے بعد طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :