مظفر آباد ، تحصیل انتظامیہ سرگرم، گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری

ہفتہ 12 جولائی 2014 15:25

مظفرآباد/بھیڑی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) تحصیل انتظامیہ سر گرم ، گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار پٹہکہ نصیرآباد ہارون الرشید اعوان کا پولیس ٹیم کے ہمراہ بھیڑی بازار کا اچانک دورہ اشیاء خوردو نوش کے نرخ اور معیار کی چیکنگ اس دوران ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ، گلے سڑے سبزی فروٹ فروخت کرنے والوں اور ریٹ لسٹ سے زائد اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کو جرمانے اور وارننگ ، نائب تحصیلدار پٹہکہ ہارون الرشید اعوان نے جہاں سبزی فروٹ اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ اور معیار بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

تاجروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی بھی شکایت ملی تو سخت کاروائی کی جائے گی ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار ہارون الرشید اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام خریداری سے قبل دوکان پر چسپاں ریٹ لسٹ ضرور چیک کریں اورتحصیل انتظامیہ سے تعاون بھی کریں ۔