حجرہ شاہ مقیم، ڈاکوؤں نے الیکٹریشن کی دوکان کا صفایا کر دیا،اڑھائی لاکھ اور بیٹریاں لوٹ کر فرار

پیر 14 جولائی 2014 16:57

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)ڈاکوؤں نے الیکٹریشن کی دوکان کا صفایا کر دیا،اڑھائی لاکھ اور بیٹریاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں حویلی روڑ پر چوہدری محمد اصغر اپنی دوکان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک گاڑی میں سوار چار مسلح ڈاکوآئے اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر 33بیٹریاں اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی۔