شہدائے کشمیر کا لہورائیگاں نہیں جائیگا،چوہدری محمد حسین سر گالہ

پیر 14 جولائی 2014 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) آزادکشمیر کے وزیرجیل خانہ جات امو ر منگلا و ترقیاتی ادارہ چوہدری محمد حسین سر گالہ نے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر کا لہورائیگاں نہیں جائے گا 13جولائی کے شہدء نے جس مقدس تحریک کا آغاز کیا اس تحریک کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا چوہدری محمد حسین سر گالہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں مظالم کا نوٹس لے نہتے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری اقوام عالم اور امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت ریاست پراپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے ظلم و ستجم کا بازار گرم کیے ہوئیے ہے تو دوسری جانب اسرئیل نے فلسطینیوں پر قیادت ڈھا دی ہے لیکن اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ادارے ،مہذب اقوام مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں چوہدری محمد حسین سر گالہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی بننے کے بجائے وحشیانہ کارروائی کانوٹس لے وزیر حکومت نے کہا کہ ماہ رمضان میں اسرائیلی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے جس کا اسلامی ممالک کو ملکر مقابلہ کرنا چاہیے ۔