میرپور‘کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی افطاری پارٹی ٹھیکیدار سلیم مغل پر عدم اعتماد کا اظہار عید کے بعد انتخاب کرانے کیلئے متفق

منگل 15 جولائی 2014 12:57

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی افطاری پارٹی ٹھیکیدار سلیم مغل پر عدم اعتماد کا اظہار عید کے بعد انتخاب کرانے کیلئے متفق ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹھیکیدار چوہدری محمد صدیق کی طرف سے ٹھیکیدار امن کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹھیکیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر شوکت یونس نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹھیکیداروں نے متفقہ طور پر ٹھیکیدار سلیم مغل وک چیئرمین کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ایم ڈی اے بنایا تھا کہ وہ ٹھیکیداروں کا تحفظ کرینگے لیکن چیئرمین ٹھیکیدار وں کے مفاد کا تحفظ کرنے کے بجائے صرف اپنا تحفظ کرنے لگے جس پر ٹھیکیداروں میں تحفظات پائے جاتے ہیں جس بنا پر انہوں نے ٹھیکیداروں سلیم مغل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے عید کے بعد نئے انتخابات کرائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار چوہدری طالب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹھیکیداروں کے مفاد کی خاطر ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھا تا رہونگا اس کیلئے میں پہلے بھی عدالت میں گیا اور آئندہ بھی بزور بازو محکمہ کو ٹھیکیداروں کے ساتھ ناانصافی نہیں کرنے دونگا چیئرمین کمیٹی ٹھیکیدار سلیم مغل نے اپنے خطاب میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹھیکیداروں کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا اور نہ آئندہ کرونگا میرے خلاف غلط پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ٹھیکیداروں کی اکثریت میرے ساتھ ہے ۔

ٹھیکیدار رمضان آف بلاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھوٹے ٹھیکیداروں کے خلاف جوکارروائی ہو رہی ہے اس میں لازماً ہمارے اپنوں کا ہاتھ شامل ہے ۔ چھوٹے ٹھیکیداروں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گااور ٹھیکیداروں کے مفاد میں نئے انتخابات ضروری ہیں ۔ کیونکہ اثر رسوخ والے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے ٹھیکے حاصل کر لیتے ہیں جو ناانصافی ہے ۔ ایسا نہیں ہونے دینگے افطار پارتی مین ٹھیکیدار چوہدری شوکت یوسف، چوہدری امجد علی ، محمد خالد ، چوہدری صدیق ، سعید احمد مغل ، محمد عمران ، چوہدری محمد الیاس ، سندر علی ، غلام مصطفی ، حاجی محمد رفیق ، محمد فاروق ، محمد ادریس ، ارشد محمود، محمد رمضان ، غلام رسول ، محمد اسلم ،شبیر مغل، ضیاء محمود، محمد منیر ، محمد رفیق ، اعجاز احمد ، وقاص محمود ، تنویر احمد ، ارشد محمود ، محمد شکیل ، چوہدری اشتیاق ، محمود احمد، آصف محمود ، صفدر حسین ، ناصر اللہ ، ظفراقبال ، امیر گل ، محمد عرفان ، ہاشم خان ، لاور خان ، فراز خان ، نور خان ، جنت گل خان ، امیر گل خان ، سلیم خان ، ابراہیم خان ، محمد عرفان ، محمد حبیب فاروق ، محمد غفور ، نور المبین ، چوہدری عابد ، علم دین ، چوہدری ساجد و دیگر ٹھیکیدار سلیم مغل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

دریں اثناء سعید مغل نے قرار داد پیش کی کہ جس کا متن ، ایک ٹھیکیدار کو ایک ٹینڈر جاری ہونا چاہیے عید کے بعد نئے انتخابات ہونے چاہیے جبکہ C6کیٹگری کے ٹھیکیداروں کو دو کروڑ کے ٹھیکے حاصل کرنے کا حق دیا جائے تو ٹھیکیداروں کی اکثریت نے منظور کر لیا -

متعلقہ عنوان :