آزادکشمیر حکومت سیاحت کو فروغ دینے کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘ عبد السلام بٹ

منگل 15 جولائی 2014 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت ،آثار و قدیمہ و شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر کے قدرتی حسن کے سے مالامال اور سیاحوں کے لیے جنت ہے آزادکشمیر حکومت سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات تک بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے آزادکشمیر میں راولاکوٹ ،تولی پیر ،سدھن گلی ،چکار ،لیپہ اور وادی نیلم کے علاوہ منگلا جھیل سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہے برف پوش چوٹیاں ،بہتے جھرنے ،قدرتی آبشاریں ،چٹانوں سے سر ٹکراتے ٹھنڈے برفیلے پانی والے #نالے اور دریا اپنے اندر خصوصی کشش رکھتے ہیں عبدالسلام بٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحوں کی رہائشی مشکلات ختم کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت مقامی افراد کو آسان شرائط پر قرضہ فراہم کر رہی ہے نیلم ،لیپہ ویلی میں پرائیویٹ ریسٹ ہاوسز کے قیام کی وجہ سے مقامی لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ مزید سہولیات ،سڑکوں اور ریسٹ ہاوسز کی تعمیر اور مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں