عوام کے اعتما د کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ‘ مطلوب انقلابی

منگل 15 جولائی 2014 17:02

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی، آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، وزیر تعلیم کالجز ، آئی ٹی بورڈو ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابیپیپلز پارٹی پر عوام نے اعتماد کر کے حکومت میں بھیجا ہے عوام کے اعتما د کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے موجودہ حکومت عوام کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے عوام کے نمائندے ہیں موجودہ دور حکومت میں آزادکشمیر بھر میں تعمیراتی منصوبوں کی شروعات کی گئیں مالی مسائل کو حل کرنے کیلئے مئوثر اقدامات اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے آزادکشمیر بھر کے عوام کیلئے منصوبے رکھے ہیں صحت ، تعلیم ، روزگار کی سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے موجودہ حکومت نے دو سال کے مختصر عرصہ میں تعلیم کے شعبہ میں انقلاب لایا خطہ کے اندر میڈیکل کالجز ، یونیورسٹیوں اور تعلیمی پالیسی کا نفاذ کر کے اپنے مستقبل کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جسکے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھیں گے حکومت نے اپوزیشن ممبران اسمبلی کو فنڈز فراہم کئے جو حکومتی ممبران کو دیئے گئے اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا ہر موقع پر خیر مقدم کرینگے اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ماضی میں اپوزیشن حلقوں کو نظر انداز کر دیا جا تا تھا موجودہ حکومت نے کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی اپوزیشن کے حلقوں میں تعمیراتی کام برابری کی بنیاد پر کروائے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی حکومت ہے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے حقوق کی خاطر تختہ دار کو چوما لیکن کوئی سمجھوتہ نہیں کیا انکے مشن کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے آگے بڑھایا اور جان کی قربانی دے دی پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی شہیدوں کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی ہمارا مشن ہے عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے عوام کے منتخب نمائندے ہیں اقتدار میں آنے کیلئے چور دروازہ کبھی استعمال نہیں کیا