جموں،دریائے چناب میں گاڑی گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے

بدھ 16 جولائی 2014 18:56

جموں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) جموں و کشمیر میں ایک گاؤں کے دریائے چناب میں گاڑی گرنے کے باعث8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جموں کے علاقہ کشتواڑہ ضلع میں پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کشتواڑ کے مقام پر دریائے چناب میں جاگری ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ میں8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے اور تین تاحال لاپتہ ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔۔

متعلقہ عنوان :