سیاسی مخالفین نے ریاستی ادارے تباہ کئے، 40 سال ریاست پر حکمران رہنے والے ہمیں کوئی طعنہ نہیں دے سکتے ، چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی

جمعرات 17 جولائی 2014 16:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء)وزیر خوراک آزاد کشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے ریاستی ادارے تباہ کئے۔ 40 سال ریاست پر حکمران رہنے والے ہمیں کوئی طعنہ نہیں دے سکتے ، اقتدار عوام کی امانت ہے ،عوام سے انتخابات میں کئے وعدے پورے کریں گے ۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میںآ ئے گی۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نصرت اسلام آباد پاکستان آزاد کشمیر کے مرکزی صدر خلیفہ موہڑہ شریف معروف سماجی ، روحانی و مذہبی شخصیت حضرت ملک سائیں محمد صادق نقشبندی طریقت نسبت رسولی کی طرف سے دی گئی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم کانفرنس فیڈرل ایریا اسلام آباد کے چےئرمین راجہ اورنگزیب خان ، چےئرمین ساقی کوثر نعت کونسل پاکستان، مسلم لیگ ن یوسی 8کے امیدوار برائے چےئرمین، ایگزیکٹو ممبر جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی راجہ مقصود حسین ، روز نامہ کشمیر لنک کے ڈپٹی ایڈیٹر نثار احمد کیانی علماء مشائخ آزادکشمیر کے سابق سیکرٹری صاحبزادہ محمد لطیف عوان ، مسلم لیگ کے رہنما شہزاد عباسی ، نصیر اعوان ، چوہدری جاوید ، حافظ اشفاق، ڈاکٹر نثار شاد ، خلیفہ شوکت پرویز آف یو کے سمیت لا تعداد شخصیات نے افظار ڈنر میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جاوید اقبال بڈھانوی آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج کے نام پر علاقوں اور برادریوں کو لڑایا جاتا رہا ، لیکن وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت نے آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالج ، ایک خواتین یونیورسٹی اور دو آئی ٹی یونیورسٹیز قائم کی ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں شاہرات پر دوبارہ کام شروع کیا ، منگلا اپ ریزنگ کے مسائل حل کیئے، موجودہ بجٹ میں ریاست کی بڑی سڑکیں جو اضلاع کو اضلاع سے ملاتی ہیں،آئی ٹی کے شعبہ میں اصلاحات ، نیشنل ایجوکیشن پالیسی کا آغاز کیا، ہیلتھ پیکیج ٹورازم کی بہتری معدنی ترقی اور ہائیڈرل کے محکمہ جات کو فوکس کیا گیا۔

میرپور ایئر پورٹ ، لیپہ ٹنل ، سونٹرٹنل ، لیسوا بائی پاس روڈ وزیراعظم کی کاوشوں سے فیڈرل گورنمنٹ کی اے ڈی پی میں شامل ہوئیں،اس پر جناب وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے بھی شکرگزار ہیں۔۔ قائد عوام ذولفقار علی بھٹواور بے نظیر بھٹوشہیداور صدر پاکستان مردحر آصف علی زرداری سے زیادہ جمہوریت عدلیہ کی آزادی اور اداروں کے قیام میں کسی کاکردار نہیں۔

جاوید بڈہانوی نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور آج بھی پاکستان میں جمہوریت کے خواہاں ہیں اور آج میاں نوازشریف کے ساتھ پارٹی کے شریک چیئرمین اس لیئے کھڑے ہیں تاکہ جمہوریت کو نقصان نہ ہو۔ جاوید بڈہانوی نے کہا کہ ہم پر دھاندلی کا الزام لگانے والے ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آئے ، دھاندلی سے الیکشن جیتنے کا زمانہ گزرگیا ہے، اب کوئی بدمعاشی اور دھاندلی چلنے نہیں دی جائے گی۔

جاوید اقبال بڈھانوی نے کہاکہ ملک سائیں محمد صادق نقشبندی نے نکیال میں سماجی حوالے سے جو کام کیے ان کی مثال نہیں ملتی عوام کی خاطر انہوں نے اسمبلی تک اپنا پیغام پہنچایا۔ جو وعدے ان کے ساتھ کئے گئے ہیں انہیں پورا کرا میرا فرض بنتا ہے۔ اس موقع پر ملک سائیں محمد صادق نقشبندی نے کہا کہ اسلامک سنٹر ہارونیہ اسلام آباد روحانی درسگاہ ہے یہاں پر انسانیت اور مخلوق خدا کی خدمت کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار ایک آزمائش ہے۔ اللہ تعالی حقو ق اللہ معاف کر سکتا ہے لیکن حقوق العباد میں کسی صورت معافی کی گنجائش نہیں ۔ سیاست دان اقتدار کی اللہ تعالی کی خصوصی عنایت اور آزمائش سمجھیں اور اختیارات کے ہوئے ہوئے اپنے تمام تر وسائل انسانی بھلائی کے کاموں میں صرف کریں اسی میں ان کی دنیا اور آخرت میں کامیابی اور کامرانی ہے ، انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میرامشن ہے رمضا ن المبارک ہمیں صبر کادرس دیتا ہے علماء کرام تفرقہ بازی کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور بیدار کریں ۔

سائیں محمد صادق نقشبندی نے کہا کہ تمام آنے والے مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر راجہ اورنگزیب خان نے کہا کہ سائیں محمد صادق نقشبندی صاحب انسانیت ، ملک اور قوم کی خدمات کے مشن پر اپنا کام کر رہے ہیں ان کی کاوشینن ہمارے لئے مشغل راہ ہے روحانی محفل میں شرکت کر کے قلبی سکون ملتا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما راجہ مقصود حسین نے کہا کہ اولیاء اللہ کے دور کا غلام ہوں ۔

میلادمصطفی میں شرکت کو اپنا فرض سمجھتاہوں ۔ ملک سائیں محمد صادق نقشبندی پر خدا کی رحمت ہے رمضان المبارک میں ہمیں نبی ﷺ کے طریقہ کار پر چلتے ہوئے اپنے سے کمزور کا خیال رکھنا چاہیے۔ تاکہ رب کائنات خوش ہو جائے ۔ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا لوگوں کو اسلام کے نام پر اکھٹا کر کے سیاست کرنے والے ناکام ہو چکے ہیں۔ حافظ محمد اشفاق نے کہا کہ حکمران خدا کا خوف رکھیں عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔رمضان المبارک میں مہنگائی کا بازار اپنے عروج پر ہے۔ پورے سال میں ماہ رمضان رحمتیں لے کر مسلمانوں کیلئے آتا ہے ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔