مظفر آباد،بورڈ آف ریونیو میں تقرریاں میرٹ کے مطابق عمل میں لائی جاتی ہیں ، ترجمان

جمعرات 17 جولائی 2014 16:42

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو میں تقرریاں میرٹ کے مطابق عمل میں لائی جاتی ہیں اور کوئی بھی تقرری خلاف میرٹ نہیں لگائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بعض لوگ ادارے کو بدنام کرنے کے لیے من گھڑت بے بنیاد خبریں شائع کروا رہے ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ادارے میں مجوزہ طریقہ کار کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار کی تقرری کی جاتی ہے ۔