سجاول میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کرنے کی شکایات نیب کو ارسال کردی گئیں

جمعہ 18 جولائی 2014 17:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) سجاول میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کرنے کی شکایات نیب کو ارسال کردی گئی ہیں، شہریوں کی جانب سے ارسال کردہ شکایات میں کئی سالوں سے ٹاؤن کمیٹی کی ماہانہ سوا کروڑروپے کی قسط ہڑپ کرنے ،بھتہ خوری ،کے علاوہ تعلقہ اسپتال سجاول کے تعمیراتی کام ، ٹراما سینٹر، اور بائی پاس کی تعمیر میں ٹھیکیدار اوراس کے ساتھ ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاگیاہے، جبکہ محکمہ آبپاشی کے ٹھیکیداروں کے خلاف بھی شکایت کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق مزید شکایات ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :